بلوچستان:بے سہارا خواتین کیلئے اولڈ ایج ہوم قائم

September 30, 2016

بلوچستان میں آج بھی معمر افراد حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہیں،صوبائی حکومت تو معمراور بے آسرا افراد کیلئے تو کوئی مرکز نہ بناسکی ،لیکن نجی ادارے نے بے سہاراخواتین کیلئے اولڈ ایج ہوم قائم کردیا ۔

گردش ایام، نامساعد حالات اور اپنوں کی بے رخی کے باعث بے آسرا ہوجانے والے بزرگ افراد کے لیےکوئٹہ سمیت بلوچستان کے کسی شہر میں کوئی اولڈ ایج ہوم نہیں ہے۔

تاہم کوئٹہ میں ایک نجی ادارے نے خواتین کیلئے ’آبرو ‘ کے نام سے اولڈ ایج ہوم قائم کیا ہے، جس کیلئے کے لیے زمین بلوچستان حکومت نے فراہم کی اور مالی تعاون اسپیکر صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کیا۔

کوئٹہ کے پہلے اولڈ ایج ہوم میں 50 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔