رائیونڈ مارچ: پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلےرواں دواں

September 30, 2016

پی ٹی آئی مارچ میں شرکت کے لئے سندھ ،پنجاب اورخیبرپختونخواہ سے کارکنوں کے قافلے رائیونڈ لاہورکی جانب رواں دواں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف آج رائیونڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسہ کےلئے مختلف شہروں سے کارکن مقامی رہنماؤں کی قیادت میںبسوں ،کاروں اورموٹرسائیکلوں پر سوار اپنی منزل کی جانب روانہ ہورہے ہیں ۔

فیصل آباد،گوجرانوالہ ،بہاولپوراورپنجاب کے دیگرشہروں کےکارکن پی ٹی آئی کے حق میں اورحکومت مخالف نعرے لگاتے نظرآرہےہیں ۔

ملتان میں ڈیرہ اڈہ چوک سے ایم این اے عامر ڈوگر کی قیادت میں گاڑیوں پر قافلہ لاہور روانہ ہو گیا ہے۔ اس موقع پر کارکن خاصے پرجوش نظر آئے اور جھومر پارٹی نے جھومر بھی ڈالا ۔

سوات سے رائے ونڈ مارچ کے لئے ارکانِ صوبائی اسمبلی کی قیادت میں 120گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگیا ۔