تعلیمی اداروں میں آبنوشی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،ولیم برکت

October 01, 2016

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کیلئے پینے کا پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت نے مقامی گرلز ہائی سکول کوئٹہ میں اپنے فنڈ سے لگائے گئے ٹیوب ویل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ادارے کی تعلیمی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اسکول میں اس وقت2300 طالبات زیر تعلیم ہیں جن کیلئے پینے کے پانی کی کمیابی تھی جسے دور کردیا گیا ہے اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکومت بلوچستان کے سیکرٹری شیخ نواز بھی موجود تھے پرنسپل سسٹر نسیم حمید نے سٹاف اور طالبات کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے سال سکول کی کمپیوٹر لیب کو45جدید کمپیوٹرز فراہم کئے جس سے طالبات بھر پور استفادہ کررہی ہیں۔