مغل پورہ میں رشتہ کے تنازع پرنوجوان قتل

October 01, 2016

لاہور(کرائم رپورٹرسے)مغل پورہ کے علاقہ میں 24سالہ نوجوان کو رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔گریفن گراونڈ کے رہائشی وقاص کا اپنے رشتے دار عرفان کے ساتھ رشتے کے حوالے سے تناز ع چل رہا تھا،عرفان کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جس پر وقاص ناخوش تھا۔گزشتہ روز دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر عرفان نے فائرنگ کرکے وقاص کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔