پنجاب پولیس میں ترقیاں و تقرریاں

October 04, 2016

پنجاب حکومت نے 4 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی ایس پی عہدے کے 4 پولیس افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیے کر ایس پی بنادیا گیا ہے۔

ترقی پانے والے پولیس افسران میں ڈی ایس پی محمد اشفاق خان، ڈی ایس پی محمد عامر خلیل ، ڈی ایس پی محمد عظمت حیات اورڈی ایس پی محمد محمد لطیف خان شامل ہیں ۔