میانمار: 175ٹن وزنی قیمتی پتھر دریافت

October 17, 2016

میانمار کے شمالی صوبے کاچن کی ایک کان سے170ملین ڈالر کی مالیت کا 175ٹن وزنی قیمتی پتھر دریافت ہوا ہے جسے 'جیڈ پتھر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس پتھر کی اونچائی 14فٹ جبکہ لمبائی 19فٹ ہے ۔جیڈ ہلکے سبز رنگ کا نیم شفاف پتھر ہے جس کے آر پار نہیں دیکھا جا سکتا اور عرف عام میں اسے فیروزہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

واضح رہے میانمار دنیا میں بہترین جیڈ پتھر فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اس کی معیشت کا بہت حد تک فیروزے پر انحصار ہے۔