جامعہ کراچی :ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

October 18, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے نا ظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق سرسید کالج آف میڈیکل سائنسز ٹرسٹ کی طالبہ سعدیہ نازبنت عبدالمجید سیٹ نمبر164431 نے 1387 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن،جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نبیراسید بنت سید کوکب سراج سیٹ نمبر164054 نے 1386 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کی طالبہ کنزاضیاء بنت ضیاء الدین سیٹ نمبر164318 نے 1383 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 475 طلبہ شریک ہوئے،389 طلبہ کو کامیاب جبکہ 86 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب81.89 فیصدرہا۔