ریال میڈرڈ اور لیجیاوارسا کے حامی لڑ پڑے، 7 زخمی

October 19, 2016

اسپین کے شہرمیڈرڈ میں چیمپئنزلیگ کے میچ سے قبل تماشائیوں میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے نتیجے میں2پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈرڈ کے سانتیاگو برنابو اسٹیڈیم میں ریال میڈرڈ اور لیجیا وارسا کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی تماشائی آپس میں لڑ پڑے۔

دونوں ٹیموں کےحامیوں نے ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں کی بارش کردی جس سے5 افراد زخمی ہوگئے، 2پولیس اہلکار بھی تصادم میں زخمی ہوئے۔