ہمتاثرہ خاتون کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

October 20, 2016

ہنگورجہ(نامہ نگار) سیٹھارجہ کے قریبی گاؤں سائینداد سولنگی کی رہائشی انٹر پاس لڑکی وسیم بانو سولنگی نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ گاؤں کے رہائشی ایک نوجوان سے میں نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی لیکن اس نے دو ماہ بعد ہی مجھے طلاق دے دی ہے جس کے بعد میں دربدر ہوں۔ وسیم بانو کہنا ہے کہ میر ے شوہر اور اس کے ساتھیوں با اثر افراد نے میری زندگی تباہ کردی ہے۔ متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ سابق شوہر اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔