جامشورو : مطالبات منظور نہ کئے جانے کیخلاف سیوا کا احتجاجی مظاہرہ

October 20, 2016

جامشورو (نامہ نگار) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ملازمین کی تنظیم سیوا کی جانب سے ملازمین کے مختلف مطالبات منظور نہ کئے جانے کی صورت میں سیوا رہنماؤں محمد علی گھانگھرو امداد کھوسو سہراب برفت سید گمبل شاہ بادل نوحانی کی قیادت میں علامہ آئی آئی قاضی کے مزار سے ملازمین کی بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی ایس ای ٹو کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات حل نہیں کئے جارہے ہیں جس میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنا، پلاٹس کے مالکانہ حقوق دینا ، انتقال کر جانے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو ملازمت دینا، کلرکس کو اپ گریڈ کرنا ، ڈی سی پی سمیت دیگر مطالبے شامل ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔