شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس سمسٹر امتحانات کا آغاز

October 20, 2016

خیرپور(بیورو رپورٹ )شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس خیرپو رمیں پہلے اور آخری سال کے سیمسٹر امتحانات شروع ہو گئےہیں بدھ کو پرووائیس چانسلرانجنیئر غلام سرور کندھر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا دور ے کے دوران انہوں نے امتحان دینے والے طلبہ کو خبردار کیا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون اور نقل کا مواد لانے کی کسی کو اجازت نہیں انہوں نے کہاکہ امتحان دینے والے طلبہ کی روزانہ تلاشی لی جائے گی جس طالب علم کے قبضے سے موبائل فون یا نقل کا مواد برآمد ہوا اس کو امتحانی مراکز سے نکال دیا جائے گا پرووائیس چانسلر نے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران صفائی اور مراکز پر سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور طلبہ کو امتحانات کے سلسلے میں مطلوبہ تمام سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے امتحانی مراکز کے دورے کے دوران ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر عطا محمد پھل،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر رفیق احمد میمن اسٹوڈٹنس ویلفیئر آفیسر ایاز علی میمن سیکورٹی آفیسر پیر ندیم جان سرحدی، اسسٹنٹ کنٹرولر پرویز احمد پھل اور پروفیسر محمد یعقوب سومرو ان کے ہمراہ تھے ۔