اندھیروں کا راج

October 20, 2016

میں آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف دلوانا چاہتی ہوں۔ میری رہائش سرجانی ٹائون میں ہے جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہر کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ دن میںطویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس سے یہاں کے لوگ اس اذیت سے دوچار ہیں بالخصوص طالب علم جو کہ اپنی پڑھائی سے زیادہ بجلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ میں متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارا یہ مسئلہ حل کیا جائے۔
(مسرت جہاں۔کراچی)

.