ہندو انتہا پسندوں کا چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

October 20, 2016

چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے، پھر پاکستان کی مدد کرتا ہے، پاکستان مخالف مہم کا حصہ نہ بننے پر چین بھی بھارتیوں کو کھٹکنے لگا۔ ہندو انتہا پسندوں نے چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

انتہاپسندوں نے پہلے پاکستانی فنکاروں کے خلاف مہم چلائی اور اب چین پر بھی وار کردیا، بھارت میں پاکستان فوبیا کے ساتھ ساتھ چین فوبیا بھی بڑھنے لگا، چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کی گونج سنائی دینے لگی۔

مذہبی رہنما بابا رام دیو نے زہر اُگلا کہ چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے اور پاکستان کی مدد کرتا ہے۔

پاکستان کا دوست بھارت کا دوست نہیں ہوسکتا، اس لئے بھارتی عوام چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔