مہران یونیورسٹی ، اسکالرشپ میں اضافہ

October 21, 2016

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کی اسکالرشپ میں مزید ایک اضافہ‘ ڈاکٹر سلیمان قاضی کی جانب سے اپنے بیٹے زاہد سلیمان کے نام سے مہران یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر شعبے میں پڑھنے والے ذہین اور ضرورتمند طالب علم کی مکمل پانچ سالوں کی پڑھائی کے اخراجات کا چیک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کے حوالے کیا۔