آسٹریلین خواتین نےکرکٹ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

October 21, 2016

دبئی (نیوز ایجنسیز) آسٹریلوی ٹیم نے آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ آسٹریلیا نے چیمپئن شپ میں تمام چھ سیریز میں کامیابی حاصل کر کے مجموعی طور پر 30 پوائنٹس حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔ ویمن چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔