ایم این ایچ لاہور ڈویژن کے کنسلٹنٹ کا تقرر

October 21, 2016

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے سابق ایم ایس ڈاکٹر مبشر احمد چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایم این ایچ لاہور ڈویژن کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے جن کی مدت ملازمت دو سال ہوگی ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ان کی اس نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے