دھمکیاں اور مار کھانانہیں چاہتا، اداکار عمران خان کا تنازع پر تبصرے سے انکار

October 21, 2016

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی اداکار عمران خان نے کہاہے کہ وہ دھمکیاں اور مار کھانانہیں چاہتے، اپنے خیالات اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ بھارتی اداکار نے کرن جوہر کی فلم’’ اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے سلسلے میںجاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ ان کے کئیخیالات ہیں مگر وہ سمجھتے ہیں کہ اگرانہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو لوگ ان کے گھر کو آگ لگا دیں گے۔