کورنگی،پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار

October 22, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی 5 نمبرپر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے مبینہ ڈاکو کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھےپولیس پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔