پڈعیدن، ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کرنےکے فیصلے کیخلاف دھرنا

October 22, 2016

پڈعیدن(نامہ نگار ) پڈعیدن ریلوے اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس،ملت ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کرنے اور بکنگ ختم کرنے کے خلاف شہری اتحاد،سیاسی ،سماجی پارٹیوں شہریوں نے چوہدری شبیر حسین آرائیں،طالب لاشاری ،محمد افضل آرائیں،مفتی عبدالرزاق آرائیں،عبدالحکیم آرائیں ،عبدالرشید پری،غلام مصطفٰی سیال اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پڈعیدن کے شہریوں کیلئے سفری سہولت میسر نہیں ہے ،پڈعیدن سمیت 3اضلاع نوشہرو فیروز،خیرپور،دادو کے شہریوں کو پنجاب اور کراچی کیلئے سفر کیلئے ملت ایکسپریس اور دیگر ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹاپ ختم کرنے کا فیصلہ عوام سے سفری سہولت چھننے کی کوشش ہے۔شہریوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹرینوں کے تیسری بار اسٹاپ ختم کئے گئے تو سراپا احتجاج شہری شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے دھرنے دیں گے۔