وزیر داخلہ چوہدری نثار کانادرا دفتر کراچی میں خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس

October 22, 2016

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا دفتر کراچی میں خاتون صحافی سے بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے کہا کہ صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دینے والے میڈیا نمائندگان سے بدسلوکی برداشت نہیں کی جائے گی۔دو روز قبل ایک خاتون اینکر کو ایک اہلکار نے تھپڑ رسید کردیا تھا جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی صحافتی برادری نے شدید ردعمل کااظہار کیا تھا۔