سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار محتاط

October 22, 2016

سیاسی صورتحال پر تشویش کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے کاروباری ہفتے کے دوران2 ارب 35 کروڑ شیئرز کے سودے کئے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 173 پوائنٹس کمی کے بعد 41291 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کےد وران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41688 جبکہ کم ترین حد40668 رہی ۔

یوں ہفتے کےد وران انڈیکس نے 1020 پوائنٹس کی بڑی رینج میں کاروبار کیا ۔ ہفتے کے دوران 73 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے 2 ارب 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے کم ہوکر 8429 ارب روپے ہوگئی۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 84 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ کا مجموعی رجحان مثبت ہے۔ لیکن ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔