کرن جوہر کا’اے دل ہے مشکل ‘ کی ریلیز اگلے ماہ کرنے کا اعلان

October 22, 2016

بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت کی آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ راج ٹھاکرے کی انتہا پسند تنظیم نے فلم انڈسٹری پر غنڈا ٹیکس نافذ کر دیا۔

انتہا پسند تنظیم کا کہنا ہے جو پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کو سائن کرے وہ بھارتی فوج کے لیے پانچ کروڑ روپے دے۔

کرن جوہر نے دھمکی پر گھٹنے ٹیک دیے، اب انہوں نے فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل ‘ کی ریلیز اگلے ماہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔

اس سے قبل انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے گزشتہ روز ناگ پور میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘کی ریلیز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ہم اسی صورت میں ریلیز ہونے دیں گے اگر کرن جوہر اس فلم سے حاصل ہونے والے منافع کا 80فیصد حصہ بھارتی شہیدوں کے لواحقین کے نام کریں ۔

ہندو انتہا پسندتنظیم کے کارکن نے مزید کہا کہ کرن جوہر کو اب معافی معانگنے کا ہوش آیا جب ان کی فلم ریلیز ہونے کے قریب ہے اس لئے اگر انہیں واقعی معافی مانگنی ہے تو اس فلم سے حاصل کردہ 80فیصد منافع شہیدوں کے نام کرنا ہوگا۔