شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں پرویز الٰہی کے ساتھ بیٹھک

October 22, 2016

جہاں حکومت دھرنا رکوانے کے لیے سرگرم ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف بھی دھرنا کامیاب کروانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا مؤقف تحریک انصاف کے مؤقف سے مماثلت رکھتا ہے۔

ق لیگ رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اداروں کی حفاظت اورملکی سلامتی پر پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ضروری ہے، ان کی جماعت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں۔