رشوت لینے کاالزام،اے ایس آئی کا جسمانی ریمانڈ

October 23, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی عمران شاہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ملزم سید عمران شاہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا اہلکار ہے ۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی کرپشن نے پولیس اہلکار کو20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔