کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی نئی گورننگ باڈی کاپہلااجلاس منگل کو طلب

October 23, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچیڈیولپمنٹ اتھارٹی کی بحالی کے بعد نئی گورننگ باڈی کاپہلااجلاس منگل 25 اکتوبر کو طلب کرلیاگیا اجلاس کیصدارت وزیربلدیات وچیئرمین گورننگ باڈی جام خاں شورو کریں گے نورکنی گورننگ باڈی میں تین ارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاحال حکومت سندھ نے نہیں کیا ہے جس میں ممبر ٹیکنیکل ، ممبر فنانس اور ممبر ایڈمن شامل ہیں دیگر ارکان میں چیئرمین کے علاوہ محمدساجدجوکھیو ایم پی اے ،جاوید احمد ناگوری ایم پی اے، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنرکراچی، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ممبر کے ساتھ سیکریٹری کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔