موصل جنگ کیلئے آپ کی ضرورت نہیں، عراقی وزیراعظم کا ترکی کو جواب

October 23, 2016

بغداد ( جنگ نیوز)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ترکی کو کہا ہے کہ ہمیں موصل جنگ میں آپکی ضرورت نہیں،انہوںنے مزید کہا کہ امریکی وزیر دفاع سے ملاقات میں بھی اس بات پر ہی زور دیا گیا کے عراق ترکی کی مداخلت نہیں چاہتا ، صدر رجیب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی ہر قوم کی سرحدی حددود کا احترام کرتا ہے جبکہ ترک وزیر اعظم نے اپنے عراقی ہم منصب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم کا بیان اشتعال انگیز ہے۔