لاہور: 8جیلو ں کے سپریڈنٹنٹ تبدیل، نوٹفکیشن جاری

October 23, 2016

آئی جی جیل خانہ کے نوٹفکیشن کے مطابق صوبے کی 8جیلو ں کے سپریڈنٹنٹ تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ نوٹفکیشن کے مطابق کیمپ جیل کے سپریڈنٹنٹ شہرام توقیر خان کو بہاولپور جیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

کوٹ لکھپت کے جیل سپریڈنٹنٹ اسد جاوید وڑائچ کو کیمپ جیل لاہور، قصور جیل کے سپریڈنٹنٹ چوہدری اعجاز اصغر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور، فارق لودھی کو پاکپتن سے قصور جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔

کامران انجم کو گوجرانوالہ سے ساہیوال جیل، امتیاز بھلی کو بہاولپور سے شیخوپورہ، ساہیوال سے گلزار بٹ کو فیصل آباد جبکہ اصغر علی کو شیخوپورہ سے گوجرانوالہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔