نیوزی لینڈ کو بھارت کے ہاتھوں7 وکٹوں سے شکست

October 24, 2016

ویرات کوہلی کے شاندار 154رنز کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ 5میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 کی برتری مل گئی ہے۔

موہالی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 285رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹام لیتھم61 اور نیشم 57رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں بھارت نے ہدف 10گیندیں قبل 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویرات کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 154رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

یہ ون ڈے کرکٹ میں اُن کی 26ویں سنچری بھی تھی۔ اس کے علاوہ مہندرا سنگھ دھونی نے 80رنز اسکور کیے۔