قانون کی خلاف ورزی

October 24, 2016

عرض ہے کہ کراچی کےٹریفک میں اضافے کے باعث ٹریفک کے حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی بڑی وجہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ہر معاشرے میں سب سے زیادہ حق پیدل چلنے والے کا ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں معاملہ اس کے برعکس ہے پیدل چلنے والوں کو ہی سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے لاکھوں روپے خرچ کرکے عوام کیلئے فٹ پاتھ بنائی تاکہ لوگ فٹ پاتھ پر چل سکیں لیکن ان پر بھی دکان والوں نے سامان رکھا ہوا ہے جس کے باعث لوگوں کو سڑک پر چلنا پڑتا ہے جو حادثے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ لوگ جلدی کے چکر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ون وے کی خلاف ورزی تو جیسے فیشن بن گیا ہے اگر یو ٹرن چند گز کے فاصلے پر بھی ہو تو لوگ وہاں تک جانے کی بھی رخمت نہیں کرتے اور غلط سمت اختیار کر لیتے ہیں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرے اور فٹ پاتھ سے دکانداروں کا سامان ہٹائے تاکہ لوگ وہاں پیدل چل سکیں۔
(نبا وسیم۔ کراچی)

.