فردوس کالونی اسکول میں چوکیدار کی رہائشگاہ پر قبضہ

October 24, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فردوس کالونی میں قائم الزہرا گرلز سیکنڈری اسکول میں چوکیدار کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے گزشتہ کئی ماہ سے قبضہ کررکھا ہے۔ عمارت میں 4سرکاری اسکول قائم ہیں، اسکول انتظامیہ نے جب قابض افراد سے شناخت کا کہا تو انہوں نے کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے انکار کردیا۔اس ضمن میں ای ڈی او ڈسٹرکٹ سینٹرل کو درخواست بھی دی جاچکی ہے تاہم مذکورہ قابض افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔چاروں اسکول کے اساتذہ کا موقف ہے کہ اسکول اوقت کار میں قابض گھر میں، اجنبی افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرٖف اساتذہ اور طالباتمیں بے چینی پھیلی ہوئی ہے بلکہسیکورٹی بھی متاثر ہونے کا خدشہہے۔