او آئی سی کا اجلاس آج جدہ میں ہوگا

October 24, 2016

جدہ (شاہد نعیم) اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور متعلقہ اداروں کا اجلاس پیر کے روز ہوگا، اجلاس میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے میڈیا اسٹریٹجی کا جائزہ لیا جائے گا، یہ اجلاس جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹریٹ میں ہوگا، اجلاس میں دنیا بھر میں اسلام مخالف چلائی جانے والی مہمات کے خلاف حکمت عملی مرتب دی جائے گی۔