قصور: مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک، 3فرار

October 24, 2016

قصور کےنواحی گاؤں گاڑے والہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ناکہ پر جب 4مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی ہے، جو 20سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔