دہشتگردی ختم ہوچکی،عوام کابھرپوراعتمادحاصل ہے،ترقی میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،گورنر رجوانہ

October 24, 2016

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی ختم ہوچکی،عوام کابھرپوراعتمادحاصل ہے،ترقی میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں،ہمیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹیکسٹائل انجینئرنگ کالج بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں سپننگ لیب کےافتتاح پرتقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔گورنرپنجاب نےجامعہ خیر المدارس میں سالانہ تقسیم انعامات کےموقع پرتقریب سے خطاب کیا،زکریایونیوسٹی میں تقریب میں وائس چانسلربہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹرطاہرامین ،چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن خواجہ محمد یونس ،معروف صنعت کا ر و چیئر مین بورڈ آف مینجمنٹ نشتر ہسپتال جلال الدین رومی ،صنعت کار سید محمد عاصم، رجسٹرار بی زیڈ یو ڈاکٹر مطاہر اقبال ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق،ڈینزڈاکٹر روبینہ ترین،ڈاکٹر طارق محمود ،ڈاکٹر مسعوداختر، ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری،ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر ایاز محمد ، ڈاکٹر یونس ندیم،میڈم عذرا اصغر، ڈائریکٹر تعلقات عامہ بی زیڈ یوڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ،ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ پروفیسر سعید اختر ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹراشرف خان ،اے ایس اےکےصدر ڈاکٹر محمد جاوید ،جنرل سیکرٹری حسن بچہ ،ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر مقرب اکبر،آمنہ حسنین نقوی،تنویراحمدگوندل،ممبر صو بائی اسمبلی احسان الدین قریشی، سابق ایم این اےطارق رشید ، سابق صو بائی وزیرعبدالوحیدارائیں اوردیگر یونیورسٹی اساتذہ و انتظامی افسران موجود تھے ۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے مزیدکہاکہ جنوبی پنجاب کو با اختیار بنا نے کے حوالے سے کام جاری ہے ،ملتان میں اس وقت 4سرکاری یونیورسٹیاں موجود ہیں جو طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہیں جبکہ ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے لئے کاوشیں جاری ہیں،میٹرو بس پراجیکٹ کے افتتاح پروزیر اعظم نواز شریف سے ملتان کی تعمیر و ترقی کیلئے بڑا ترقیاتی پیکج لینے کی کوشش بھی کی جا ئیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں سیوریج کا مسئلہ انتہائی سنگین ہےجس کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے،اس کیلئے کچھ فنڈز مل چکے ہیں مزید فنڈز لئےجائینگے۔ رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی تعلیمی درسگاہوں کے قیام پر توجہ دینی چاہئے جو ٹیکنیکل تعلیم اور ہنر سکھائیں،سی پیک کے منصو بے میں ہمیں بہت سے انجینئرزاور سب انجینئرزکی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کا دنیا بھر میں مقام ہےیہ کپاس کی پیداوار کا خطہ ہے،ٹیکسٹائل انجینئرنگ کالج کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے گااور صنعت کار اور کاروباری حضرات کو بھی ساتھ ملایا جائے گا ۔وائس چانسلرڈاکٹر طاہر امین نےتقریب سےخطا ب کرتےہوئےکہاکہ ایک سال میں زکریا یونیورسٹی کی تعلیمی حالت میں بہت بہتری آئی اوریہ دنیاکی بہترین 900یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے آئندہ سال کالج میں پی ایچ ڈی ٹیکسٹائل انجینئرنگ کا بھی آغاز کر دیا جائیگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان بیڈ شیٹ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن خواجہ محمد یونس نے کہا کہ ٹیکسٹائل کالج کے پاس بہترین لیبارٹری موجودہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج کی لیبز سے ایکسپورٹ اور امپورٹ ہو نے والی منصو عات کی ٹیسٹنگ کرائی جانی چاہئےجبکہ بورڈ آف گورنرز میں سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ کسی ممبر کو سینڈیکیٹ میں نمائندگی دی جائے تاکہ وہ کالج کی ترقی اور ترویج کیلئے بھر پور نمائندگی کر سکے ۔تقریب سے سید محمد عاصم نےبھی خطا ب کیا۔قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجواجہ نے نئی تعمیر ہونی والی سپننگ لیب کاافتتاح کیااورکالج کےمختلف شعبوں کابھی معائنہ کیا۔دریں اثناءگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے سی پیک منصوبہ وزیر اعظم پاکستان کی دور اندیشہ کا نتیجہ ہے جس نے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا ملک کی تعمیر و ترقی میں مدارس کا اہم کردار ہے جسےکبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پاکستان میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج سمیت سکیورٹی فورسزکےجوانوں نےجو کردار ادا کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، آج ملک میں امن شہد اء کی قربانیوں سےآیا،اگر پاکستان کا ہر فرد اپنا کردا ر ادا کرے تو پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن جائے گا ان خیال کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ خیر المدارس میں سالانہ تقسیم انعامات کےموقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینئر سیاست دان و سابق ممبر قومی اسمبلی جاوید ہاشمی ، ممبر قومی اسمبلی عبد الغفار ڈوگر، سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ طارق رشید ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبد الوحید ارائیں ، سابق صوبائی وزیر اقبال خاکوانی ، مولانا زبیر صدیقی ، مولانا عبد الحق مجاہد ، شیخ الحدیث مولانا منظور احمد ، پروفیسر عبد القدوس صہیب ، مولانا سلطان محمود ضیاء ، مولانا حنیف جالندھری ،اقبال بالا کوٹی ، محمد فیاض اسلم ، نجم الحسن ، اعظم خاکوانی ، خور شید عباس گردیزی ، سعید انصاری ، عبد المحسن شاہین ، حاجی اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی و جامعہ خیر المدارس کے مہتمم قاری حنیف جالندھری نےکہاکہ اسلام اور مدارس لازم و ملزوم ہیں،بر صغیر سے انگریزوں کو نکالنے میں مدارس کا بڑا کردار ہے ،تحریک پاکستان میں دیوبند علما ء کرا م کے کردار کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاہے کہ جب قائد اعظم محمد علی جناح سے پوچھا گیا کہ کوئی عالم دین آپکےساتھ ہے تو انہوں نے سب سے پہلے مولانا شرف علی تھانوی کا نام لیا،علامہ شبیر احمد عثمانی نے کراچی اور علامہ ظفر احمد خان نے ڈھاکامیں پاکستانی پرچم لہرائے،ملک کو کبھی سیکولر بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاہے سی پیک ملک و قوم کی ترقی کاضامن ہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ اس منصوبہ کے اطراف میں مساجد بھی بنائی جائیں، پاکستان کے اوپر کوئی کڑا وقت آ گیا تو مدارس کے 30لاکھ بچےفو ج سے بھی آگےہونگے،ان مدارس کے بچے افغانستان میں روس کو ناکو چنے چبوا سکتے ہیں تو بھارت کیا چیز ہے۔انہوں نے کہاہے کہ مودی پاکستان کو تنہا کرنے کی سوچ سوچنا چھوڑ دے وہ پاکستان کی تنہا کرنے کی کوشش میں خودتنہاہوگیا۔