روہڑی: سکس اے سائیڈ ہاکی لیگ شروع، دو میچز کا فیصلہ

October 25, 2016

روہڑی (نامہ نگار) سکس اے سائیڈ ہاکی لیگ 2016 پیپلز ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی۔ لیگ میں پاکستان ہاکی کلب ، نیشنل ہاکی کلب ، اسلامیہ ہاکی کلب اور رائیڈر ہاکی کلب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے دن دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان ہاکی کلب نے رائیڈر ہاکی کلب کو 4 چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی پاکستان ہاکی کلب کے طرف سے دانیال نے 2 سلمان نے 2 اور سندیپ نے ایک گول کیا جبکہ رائیڈر کی جانب سے مصدیق نے 2 فیصل اور احتشام نے 1،1 گول کیا۔ دوسرے میچ میں نیشنل ہاکی کلب نے اسلامیہ ہاکی کلب کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی نیشنل کلب کی طرف سے عمیر نے 3 زبیر ،فرخ اور وقار نے ایک ایک گول کیا جبکہ اسلامیہ کلب کی طرف سے آصف نے 2 غلام عباس 1 ،اور سرفراز نے 1 گول کیا۔