منشیات کا استعمال

October 25, 2016

میں روزنامہ جنگ کے توسط سے عرض کرنا چاہتی ہوں کہ آج کل بعض بچوں نے سگریٹ نوشی فیشن کے طور پر شروع کردی ہے یہ نہ جانتے ہوئے بھی کہ سگریٹ نوشی ان کے پھیپھڑوں اور پورے جسم کیلئے کتنی نقصان دہ ہے۔سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خراب کرتی ہے جو آگے چل کر سینے کا انفیکشن یا پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔ سگریٹ کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں لیکن آج بھی سگریٹ اتنی ہی مقدار میں فروخت ہورہی ہے۔ ماں باپ کو چاہئے کہ جب ان کے بچے باہر جائیں تو وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کے بچے سگریت نوشی تو نہیں کر رہے۔میں وزارت صحت کے حکام سے بھی درخواست کرونگی کہ وہ لوگوں کو اس عادت کو چھوڑنے کے مشورے اور طریقے بتائے تاکہ انہیں اس لعنت سے نجات حاصل ہو۔
(نبا وسیم۔ کراچی)

.