مورو، آفر لیٹر نہ ملنے کےخلاف امیدوار کا احتجاجی مظاہرہ

October 25, 2016

مورو(نامہ نگار ) محکمہ پولیس ضلع نوشہرو فیروز کے آئی بی اے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدوار علی اکبر زرداری اور دیگر کو آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف پریس کلب مورو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے امتحان پاس کیا ہے اس کے باوجود ہمیں پریشان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آفر لیٹر دے کر مزید پریشان ہونے سے بچایا جائے۔