ابوظبی ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کے لئے 6وکٹیں درکار

October 25, 2016

ابوظبی ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل شروع ہوگیا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ اور سیریز میں کامیابی کے لئے 6 وکٹیں جب کہ ویسٹ انڈیز کو مزید 285رنز درکار ہیں،بلیک ووڈ 41 اور چیس 17 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگ 227رنز پر ڈیکلئیر کردی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 456رنز کا ہدف دیا ۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے بریتھ ویٹ نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ،تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں،آوٹ ہونے والوں میں جانسن 9،براوو13 اور سیموئلز 23 رنز شامل ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں بریتھ ویٹ کی اننگ کا اختتام 67کے انفرادی اسکور پر ہوا ،پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 2،راحت علی اور محمد نواز نے 1،1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ہے ۔