سانحہ پی ٹی سی ملک کو عدم استحکام کرنے کی سازش ہے صلاح الدین اچکزئی

October 26, 2016

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتو نخوامیپ کے رہنماء حاجی صلاح الدین اچکزئی نے ایک بیان میں پولیس ٹریننگ کالج کے سانحہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کر تے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس میں 60سے زائد نوجوان شہید اور سوسے زائد زخمی ہوگئے یہ سانحہ ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جانے کی سازش ہے انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہاکہ سانحہ کے ذمہ داروں کو بےنقاب کر کے کڑی سزادی جائے ۔