ملالہ اور والد پر بہتان، برطانوی میڈیا ریگولیٹر کی اے آر وائی کو سرزنش

October 26, 2016

لندن( مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر آف کام نے اے آروائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد ضیاالدین کے حوالےسے ریمارکس پر جس کے نتیجے میں ان کے خلاف بہتان اور نفرت انگیز مہم شروع ہوئی پر اے آروائی کوسرزنش کی ہے۔ آف کام نے رواں سال فروری میں شو نشر ہونےکے بعد اس حوالے سے ملنے والی شکایات پر اس حوالے سے تفتیش شروع کی تھی ،آف کام نے تصدیق کی ہے کہ اسے شکایات ملی تھیں کہ ملالہ کی کتاب میں ملالہ ہوں پر گفتگو کے دوران مدعو کئے جانے والے مہمانوں نے کسی ثبوت کے بغیر ملالہ اور اس کے والد کو اسلام دشمن ، صہیونیوں اورمغرب کاایجنٹ قراردیا ،آف کام نے ان شکایات پر اس پروگرام کو انتہائی احتیاط سے دیکھا اور اس میں ہونے والی گفتگو کو تنقید نہیں بلکہ الزام تراشی پرمبنی پایا ،جس پر اےآروائی کی سرزنش کردی گئی۔اب ملالہ اور ضیاالدین کو اپنامقدمہ سول عدالتوں میں لے جانے اور معافی اورہرجانے کادعویٰ کرنےکا حق ہے۔