حکومتی وفد کی پیپلز پارٹی رہنماوں سے ملاقات

October 26, 2016

حکومتی وفد نے پاناما لیکس سمیت تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کے امور پر مشاورت کےلیے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔

حکومت کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی ۔ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر حاصل بزنجو شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے خورشید شاہ ، اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ ملاقات میں شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاناما لیکس ،پی ٹی آئی کے دو نومبر کے دھرنے،اپوزیشن کے ٹی او آرز اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے حکومتی وفد کو بتایا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار نکات حکومت کے سامنے رکھے ہیں جو پارٹی کا روڈ میپ ہے۔پیپلز پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ اسی روڈ میپ کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔