انٹرنیشنل ونڈ انرجی سمٹ3نومبر کو کراچی میں منعقد ہوگا

October 27, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ونڈ انرجی سمٹ3نومبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔یہ سمٹ انرجی ڈیپارٹمنٹ سندھ، آلٹرنیٹیو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ، وزارت پانی و بجلی، سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ، پاکستان جرمن چیمبر آف کامرس، پاکستان جرمن بزنس فورم اور ورلڈ ونڈ انرجی ایسوسی ایشن جرمنی کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد نعیم کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں پیش رفت ، ملک اور بالخصوص سندھ میں ونڈ انرجی کا مستقبل، اس سے متعلق مسائل ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت سندھ اور حکومت پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں اور 7موجودہ منصوبوں کے علاوہ 10اور منصوبے اگلے دو ماہ میں شروع ہو رہے ہیں۔