فلم ارتھ ٹو کے پوسٹ پروڈکشن ورک کا برطانوی پائن ووڈ اسٹودیوز میں آغاز

October 27, 2016

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اداکار و ہدایتکار شان نے بہ حیثیت ہدایتکار اپنی پہلی فلم ارتھ ٹو کے پوسٹ پرودکشن ورک کا برطانوی پائن ووڈ اسٹوڈیوز میں آغاز کردیا ہے، اس فلم کے نمایاں اداکاروں میں محب مرزا ، عمائمہ ملک، عظمی اور دیگر شامل ہیں ۔ جبکہ شان کی دوسری شروع کی گئی فلم ضرار بھی اب تکمیلی مراحل میں ہے توقع کی جارہی ہے نئے سال کے آغاز پر دونوں فلمیں ریلیز کردی جائیں گی ۔ اداکار شان برطانیہ میں قیام کے دوراں بعض غیر ملکی کمرشلز میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔