ترکی میں ناکام فوجی بغاوت، 73 فوجی پائلٹ گرفتار

October 27, 2016

ترک حکومت نے فوجی بغاوت کے تناظر میں 73 فوجی پائلٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب ٹی وی نے مقامی نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ پائلٹوں کو گرفتار کرنے کے احکامات ترک شہر اناطولیہ کے سرکاری وکیل کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔ گرفتار شدگان میں دو کرنل اور 71 لیفٹیننٹ پائیلٹ شامل ہیں۔

ان افراد پر امریکا میں جلاوطن حزب مخالف کے رہنما فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزامات ہیں۔ ترک حکومت نے پندرہ جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن تحریک پر عائد کرتی ہے۔ اس واقعے میں270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔