ڈگری، تاریخی مسجد اور درگاہ زبوں حالی کا شکار

October 28, 2016

ڈگری (نامہ نگار) نواحی گاؤں صوفن شاہ میں قدیم تاریخی مسجد اور درگاہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ سو سالہ قدیمی تاریخی ورثہ عدم توجہ کے باعث اس حال کو پہنچا ہے۔سید نواز علی شاہ اور ان کےمزار سے ملحقہ قدیم قبریں تقریباً شکست کا شکار ہیں۔ درگاہ کی دیکھ بھال کرنے والے سید علی شاہ فقیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ درگاہ اور مسجد 100 سال سے زائد پرانی ہے یہ تاریخی ورثہ محکمہ اوقاف کی عدم توجہ کا شکار ہے۔