ہرقسم کی مچھلی کے شکارپرزیردفعہ 144 پابندی عائد کردی گئی

October 28, 2016

میرپور(نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورانصریعقوب نے منگلاڈیم سے مچھلی نکاسی کے ٹھیکہ جو بوجہ عدم ادائیگی اقساط منسوخ ہواہے پر تاحکم ثانی منگلاڈیم سے ہرقسم کی مچھلی کے شکارپرزیردفعہ 144 پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت منگلاڈیم سے آئندہ مچھلی ٹھیکہ دینے تک مچھلی کے شکارپرہرقسم کی پابندی قائم رہے گی۔