آج سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، نعیم الحق

October 28, 2016

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آج سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کی تشدد آمیز کارروائی کا مقصد تھا کہ عوام کے جذبات کو کچل دیا جائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے 7ماہ سے قوم کو جواب نہیں دیا، کرپشن کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ راول پنڈی کا آج ہونے والا جلسہ پاکستان کے آئین کے مطابق تھا، حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خود دھجیاں اڑائیں۔