مقبوضہ کشمیر میں 115 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ

October 31, 2016

مقبوضہ کشمیر میں 115 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ۔ قابض فورسز نے وادی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

مقبوضہ وادی میں زندگی معمول پر نہ آسکی ،بھارت مخالف مظاہروں سے خوفزدہ قابض فورسز نے وادی میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا رکھی ہے،جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کہیں بھی کرفیو نافذ نہیں ہے۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر 3 نومبر تک وادی میں بھارت مخالف مظاہروں اور ہڑتال کی جائے گی۔