پی ٹی آئی کا احتجاج موخر، کل یوم تشکر منانے کا اعلان

November 01, 2016

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے منگل کو ہونے والا احتجاج موخر کردیا ہے ۔ اس کے بدلے انہوںنے ’ یوم تشکر ‘منانے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت میں پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی سربراہ کمیشن کے قیام پر رضا مند ہوگئےتھے۔

پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کی سماعت 3نومبر تک ملتوی ہونے کے بعد مسلم ن کے رہنما خواجہ آصف اور سعد رفیق نے پی ٹی آئی سربراہ کو مشورہ دیا تھاکہ ہم بھی مان گئے ہیں اور آپ بھی مان گئے ہو،اب کل کا احتجاج ختم کردینا چاہیے۔