نواز شریف خیبر پختونخوا کے عوام سےمعافی مانگیں، نعیم الحق

November 01, 2016

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف خیبر پختون خوا کے عوام سےمعافی مانگیں،وزیراعظم کی بات پر اب کسی کو یقین نہیں رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ صرف ایک صوبے کے ووٹ لے کر سمجھتے ہیں کہ پاکستان ان کی بادشاہت ہے،دونوں بھائیوں سے کہتا ہوں آپ کا وقت قریب آچکا ہے۔