شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوگیا ہوں،سلمان خان

November 01, 2016

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بار بار دل ٹوٹنے کی وجہ سے اب شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں جن کی شادی کا انتظارہرمداح کو ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز سلو میاں کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جب کہ دبنگ خان کا کئی نامور اداکارائوں کے ساتھتعلق رہا ہے جس کے باوجود اب تک شادی نہیں ہوسکی ہے۔

لیکن اب شادی کے سوال پر سلو میاں نے بڑی بات کہہ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کہا ہے کہ جیسا میں نظر آتا ہوں ویسا ہوں نہیں کیوں کہ میں دل سے بہت زیادہ رومانوی ہوں لیکن ماضی میں بار بار دل ٹوٹنے کی وجہ سے اب شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی رومانیہ کی گرل فرینڈ لولیا وینتر کے ساتھ رواں سال شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔